علی اکبر: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ آمد ، پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی بھی شریک تھے۔
رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ قائد ایوان کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یادرہے ایک سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب جلد از جلد کروایا جائے۔
حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر اسمبلی میں توڑ پھوڑ ہے تو وہ دو روز میں ٹھیک کروا کر الیکشن کروائے۔