چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی 4 ملکی سیریز کی تجویز مسترد

11 Apr, 2022 | 11:20 AM

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی 4 ملکی سیریز کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے 4 ملکی سیریز کی تجویز کو آئی سی سی بورڈ اراکین سمیت بی سی سی آئی نے متفقہ طور پر مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے 4 ملکی سیریز کو اس لیے مسترد کیا کیونکہ وہ آئی سی سی ایونٹس کی مقبولیت میں کمی نہیں کرنا چاہتے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے واضح تھا کہ وہ اپنے مصروف بین الاقوامی شیڈول کی وجہ سے 4 ملکی سیریز میں نہیں کھیلے گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں پر مشتمل سیریز کی تجویز دی تھی۔ چیئرمین پی سی بی اس سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش اور بھاگ دوڑ کرتے دکھائی رہے تھے جس کی اہم وجہ آمدنی میں اضافہ تھی۔

اس سیریز کے انعقاد سے تمام کرکٹ بورڈز کو بہت زیادہ منافع ہوتا جبکہ شائقین کرکٹ کو بھی روایتی حریف بھارت کے خلاف سنسنی میچز دیکھنے کو ملتے۔

دوسری جانب آئی سی سی بورڈ نے چیئرمین گریک برکلے کو آئی سی سی کے چیئرمین کے طور اپنی دو سالہ مدت پوری کرنے کے لیے راضی کرلیا ہے۔

مزیدخبریں