ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل وزیر نے عمران خان کے رات گئے وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے کی ویڈیو جاری کردی۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کمال درویش ہے، کوئی مال اسباب کوئی سامان نہیں، اٹھا اور اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرتا وکٹری کا نشان بناتا وزیراعظم ہاؤس سے اپنے گھر چلا گیا۔‘
خیال رہے کہ ہفتے کی شب قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی عمران خان نے وزیراعظم ہاوس چھوڑ دیا تھا۔
وزیراعظم ہاؤس سے روانگی سے پہلے عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی، عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالا گئے تھے۔