برطرفی کے بعد عمران خان کے ٹوئیٹر کا پروفائل تبدیل

11 Apr, 2022 | 10:29 AM

ویب ڈیسک : عمران خان نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل کے اسٹیٹس کو تبدیل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے ٹویٹر ہنڈل کی پروفائل میں تبدیلی کر دی، عمران خان نے ٹویٹر ہینڈل کی پروفائل پر وزیراعظم کی بجائے “سابق وزیراعظم پاکستان“ لکھ دیا۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کا اسٹیٹس لگا دیا۔

دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی 52 رکنی کابینہ کو  ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے سابق کابینہ کے 25 وفاقی وزراء اور 4 وزرائے مملکت کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ عمران خان کو وزارت عظمی سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں