شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کاعندیہ دے دیا

11 Apr, 2022 | 10:04 AM

ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ و  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید سے قبل بڑے معجزے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں لال حویلی پر جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والے لوگوں کو سلام پیش کیا۔دوران خطاب شیخ رشید نے عمران خان کے لیے جیل بھرو تحریک کی خواہش کا اظہار کیا اور  اگلے الیکشن میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔

سابق وزیر نے شرکا سے عہد لیا کہ آج رمضان میں مجھ سے عہد کرو کہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔ کارکنوں سے خطاب میں شیخ رشید نے  عید سے پہلے پہلے بڑے معجزے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 29 اپریل سے قبل بڑا معجزہ ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو انتخابات کرانے ہوں گے، میں دیکھتا ہوں کہ یہ حکومت کیسے چلتی ہے، اگر ان سے حکومت چل گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔

 

مزیدخبریں