رس ملائی کے شوقین ڈاکووں نے ملک شاپ لوٹ لی

11 Apr, 2021 | 08:59 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(عابد چودھری)رسملائی کے شوقین ڈاکووں نے ملک شاپ لوٹ لی،ڈاکووں نے پہلے رس ملائی کھائی اور پھر واردات کی،سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق رسملائی کے شوقین ڈاکووں نے وحدت کالونی میں ملک شاپ میں لوٹ مار کی۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکووں نے پہلے رسملائی کھائی پھر واردات کی ،ڈاکو لوٹ مار کرتے 25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔متاثرہ دکاندار فراز ریاض کا کہنا ہے کہ وحدت کالونی پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے ڈکیتی کی بجائے چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دینے کے لئے ڈکیتی کی بجائے چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔فراز نے اعلیٰ پولیس حکام سےاپیل کی ہے کہ ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ڈاکووں کو گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب مسلم ٹاؤن میں پولیس نے کاروائی کرتےدو ڈاکووں سمیت پانچ ملزمان گرفتار کر لیے ۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ مسلم ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیت رہائش پذیر ہیں، جس پر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپا مار کر ملزم عمر اور علی اکبر کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی ۔ مسلم ٹاؤن کے علاقے میں تین ون ویلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان فہد ، طلحہ اور حنان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔
 

مزیدخبریں