برائلر گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی

11 Apr, 2021 | 08:36 PM

Malik Sultan Awan

سعید احمد سعید: برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، اتوارکے روز جاری نرخ نامے کے مطابق قیمتوں میں 21روپے فی کلو کمی واقع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ مرغی کا گوشت 349روپے سے کم ہو کر 328 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 218روپے، پرچون ریٹ 226روپے فی کلو جاری کیا گیا۔فارمی انڈوں کا گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے 166 روپے فی درجن کاسرکاری نرخ نامہ برقرار رہا۔

مزیدخبریں