شرجیل خان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اِن یا آؤٹ؟

11 Apr, 2021 | 08:21 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے اوپنر شرجیل خان کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عدم شمولیت کی وجوہات سامنے آگئیں۔

ٹیم میں واپسی کے باوجود اوپنر شرجیل خان مطلوبہ فٹنس حاصل نہ کر پائے ۔ذرائع کے مطابق شرجیل خان ٹیم انتظامیہ کی توقعات پر پورا نہ اتر سکے، ٹیم انتظامیہ کی جانب سے فٹنس بہتر بنانے کا ہدف مکمل نہ کرسکے۔ ٹیم انتظامیہ نے بلے باز کو 10 اپریل تک وزن کم کرنے اور فٹنس بہتر بنانے کا ہدف دیا تھا۔

شرجیل خان کی 21 روز سے سخت ترین ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے ، ابھی تک ٹیم انتظامیہ کے معیار کے مطابق فٹنس حاصل نہیں کر پائے ،صورت حال کو دیکھتے ہوئے بلے باز کی دوسرے میچ میں شمولیت کے امکانات بھی انتہائی کم ہیں۔

ذرائع کے مطابق شر جیل خان کی فٹنس میں پہلے سے بہتری آئی ہے مگر ابھی بھی وہ مطلوبہ فٹنس تک نہیں پہنچ سکے ۔ شرجیل خان ٹیم انتظامیہ کی طرف سے دئیے گئے فٹنس اہداف مکمل کرنے بعد ہی ٹیم میں جگہ بناسکیں گے۔

مزیدخبریں