ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجر برادری کا مون مارکیٹ مکمل بند رکھنے کا اعلان

Moon Market will close
کیپشن: Moon Market
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:سی ای او رحیم سٹور رانا اختر محمود کے انتقال پر مون مارکیٹ کی تاجر برادری کا سوگ کا اعلان، پیر کے روز مارکیٹ مکمل طور پر بند رکھی جائے گی۔

سیاسی و سماجی شخصیت رانا اختر محمود کورونا وائرس کے باعث ہفتہ کی شب انتقال کر گئے تھے، وہ چند روز سے کوروناکے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر 86 کالج بلاک مین گراؤنڈ سائنس کالج اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔اتوارکےدن ان کی رہائش گاہ علامہ اقبال ٹاؤن میں رانااخترمحمودکےانتقال پراظہارافسوس کےلئے تعزیت اور افسوس کرنےوالوں کا تانتابندھارہا۔مسلم لیگ ن کےسینئررہنماخواجہ سعدرفیق بھی رانااخترمحمودکےانتقال پراظہارافسوس کےلئےان کی رہائش گاہ پہنچے۔ سعدرفیق کا کہناتھاکہ ہمیشہ خدمت خلق میں مصروف رہتے اورخصوصاغریبوں کی خاموشی سےمددکرتےجبکہ دعاگوہیں کہ رانااخترمحمودکوجنت الفردوس میں اعلی مقام ملے۔

رانا اختر محمود کی تاجر برادری کے لئے خدمات کے پیش نظر مون مارکیٹ کی تاجر برادری نے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے پیر کے روز مون مارکیٹ کو مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مون مارکیٹ یونین کے رہنما ملک ادریس کا کہنا ہے کہ رانا اختر محمود مون مارکیٹ اوراقبال ٹاؤن کی ہر دل عزیز شخصیت تھے، ان کے انتقال پر مون مارکیٹ کی تاجر برادری نے متفقہ طور پر کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 29 افراد مہلک وائرس کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے۔ 1408 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ شہر میں کورونا وائرس سے 29 ہلاکتوں میں سے 14 میو ہسپتال، 6 جناح ہسپتال، 4 جنرل ہسپتال، 3 پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنز ، ایک فرد ڈاکٹرز ہسپتال اور ایک نیشنل ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔ اس وقت 1 ہزار186 کورونا سے متاثر افراد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

766 سرکاری 420 نجی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 234 افراد کو وینٹی لیٹرز پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہیلتھ کیئر ورکرز بھی تیزی سے وائرس کی زد میں آنے لگے ہیں۔ ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12 فیصد ہو گئی ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 778 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا وائرس کا شکار ہیں۔