(سٹی42) معروف اور متنازعہ اداکارہ میرا کا امریکا سے روانہ ہونے سے انکار۔ پاکستان جانے سے پہلے سسرال میں نیا ڈرامہ رچایا،پولیس بلانا پڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق میرا کی فلائٹ نیویارک سے دبئی کے لئے بک کرائی گئی تھی،سسر راجا خالد پرویز نے پولیس کی موجودگی میں میرا کو ائیر پورٹ کے لئے روانہ کیا ۔معاہدہ کے مطابق کیپٹن نوید نے50 ہزار ڈالر بانڈز میرا کی ضمانت دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ باس فیم ڈولی بندراہ بھی میرا کے اس ڈرامے میں شامل ہوگئیں۔ ڈولی بندراہ نے دبئی سے کیپٹن نوید کو دھمکی آمیز فون کیااور کہا کہ میرا کو روانہ کرو ،ورنہ نتائج کی ذمہ داری آپ پر ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا کو آج امریکا سے براستہ دبئی پاکستان فلائٹ لے کر آنا تھا ۔پولیس میرا کو دبئی بھجوانے کے لئے ایئرپورٹ لے گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ائیرلائن نے جہاز پر سوا ر کرنے سے انکار کردیا،وجہ یہ تھی کہ ان کے پاس ذہنی فٹنس کا سرٹیفیکیٹ نہیں تھا۔ ائیرلائن والوں نے میرا سے کہا کہ وہ اپنا مینٹل ہیلتھ سرٹیفکیٹ لے کر آئیں۔ میرا نے ایک جعلی ڈاکٹر سے ائیرلائن کو فون کروایا جس کے بعدائیرلائن والوں نے ناراضی کا اظہارکیا ۔
نیویارک میں جے ایف کے ائیرپورٹ پر موجود میرا مدد کے لئے راجا خالد پرویز اور کیپٹن نوید کو مسلسل فون کرتی اور کرواتی رہی۔راجا خالد پرویز نے میرا کو مشورہ دیا کہ غلط بیانی اور انڈین ایجنٹ ڈولی بندراہ کے ہاتھوں کھیلنا بند کردیں،ایسے لوگوں کا مقصد پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کو بدنام کرنا ہے ۔ڈولی بندراہ نے بگ باس شو میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک پر حملہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں میراانگلش بولنے کے چکرمیں امریکامیں پھنسی تھیں,ڈاکٹرکے پاس چیک اپ کے لئے گئیں توالٹی سیدھی انگلش بولنے پر ڈاکٹرنے انہیں پاگل قراردیدیا گیا تھا،اداکارہ میرا کو امریکن نیشنلیٹی کے لئے کچھ عرصہ بعد امریکہ جانا ہوتا ہے۔