جعلی پولیس افسر بن کر گھومنے والے شخص کا برا انجام

11 Apr, 2021 | 05:35 PM

M .SAJID .KHAN

(وقاص احمد)جعلی پولیس افسر بن کر گھومنا مہنگا پڑ گیا،نواب ٹاؤن پولیس نے جعلی پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزم ظفر نے کار پر نیلی بتی اور سبزنمبر پلیٹ لگارکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جعلی پولیس افسر بن کرگھومنا مہنگا پڑ گیا،ستوکتلہ میں پی آئی اے روڑ پر پرائیویٹ گاڑی پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے کار سوار کو ٹریفک وارڈنز نے دھر لیا۔ڈاکٹر اسماعیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ صاحب تعینات ہے۔ ٹریفک پولیس نے گاڑی قبضہ میں لےکر ستوکتلہ پولیس کے حوالے کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نیلی بتی اور فیک نمبر پلیٹ لگانے پر ڈاکٹر اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ، مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

قبل ازیں یہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جعلی پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ظفر نامی نوسرباز نے کار پر نیلی بتی اور سبزنمبر پلیٹ لگارکھی تھی،ٹریفک وارڈن کے روکنے پر نوسرباز پہلے رعب ڈالتا رہا،تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ وہ کوئی افسر نہیں بلکہ جعلی افسربن کرگھوم رہا ہے،ٹریفک وارڈن ساجد کی مدعیت میں نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،نواب ٹاؤن پولیس نے جعلی پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

واضح رہے کہ ایک ایسا ہی واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا،جعلی آرمی افسر بن کر شہری کو لوٹنے والے نوسر باز ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے، ملزم جعلی افسر بن کر شہریوں سے فراڈ کرتا تھا، پی ایم سیکریٹریٹ کے ملازم کی درخواست پر ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ورانٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے۔مبینہ جعلی افسر کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا۔

مزیدخبریں