لاک ڈاﺅن مزید دو ہفتے بڑھانے کی تجاویز

11 Apr, 2021 | 01:30 PM

Imran Fayyaz
Read more!

 (علی رامے )لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے شہر میں مزید لاک ڈاؤن لگانے کی سفارشات این سی او سی کو ارسال کردیں ۔
ایوان وزیر اعلی پنجاب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں انسداد کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کا اہم اجلاس ہوا جس میں عسکری قیادت سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ اضلاع میں جاری جزوی لاک ڈاو¿ن کو مزید وسیع کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں۔
 محکمہ صحت نے کمیٹی کو لاہور میں 14 روز کے لیے مزید لاک ڈاو¿ن لگانے کی سفارشات پیش کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں  کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر مزید جزوی لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے جبکہ اجلاس میں لاہور کے اندر لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی سفارشات بھی پیش کیں گئیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی کے ممبران نے متفقہ رائے دی کے لاہور لاک ڈاؤن میں مزید چودہ روز کا اضافہ کردیا جائے جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ این سی او سی کو یہ سفارشات بھیجنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل حکومت نے گیارہ اپریل تک لاہور کے اندر جزوی لاک ڈاؤن کے احکامات دے رکھے تھے جس میں مارکیٹ چھ بجے بند ،پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش اور شادی حال سمیت اور پارک بند رکھے گئے جبکہ ریسٹورنٹ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائنگ پہ بھی پابندی عائد کی گئی۔

مزیدخبریں