سٹی42:ماہ رمضان میں کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کے لیے ایس او پیز تیار کر لئے گئے،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ماہ رمضان میں کورونا کا پھیلا ؤکم کرنے کے لیے ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں جس کا ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔60 سال سے کم عمر افراد مسجد میں جا کر نماز ادا کر سکیں گے،60 یا اس سے زائد عمر کے افراد کو قوت مدافعت میں کمی کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے زائد عمر کے افراد گھر پر نماز کی ادائیگی کریں گے۔انتظامیہ مساجد میں نمازیوں کیلئے3 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہو گی جبکہ اعتکاف میں بیٹھنے والے معتکف افراد کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ ہو گا،ترجمان کے مطابق مساجد آتے ہوئے ماسک لازمی پہنننا لازمی ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 114 افراد کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ سنٹر کے اعدادو شمار کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران114افراد کورونا وائرس کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد15443ہو گئی چوبیس گھنٹے کے دوران 46 ہزار 66 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5 ہزار 50 افراد میں کورونا مثبت پایا گیا۔
رمضان المبارک :نمازی واعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے ایس او پیز جاری
11 Apr, 2021 | 11:25 AM