گزشتہ چوبیس گھنٹے کورونا مریضوں پر بھاری،ریکارڈ اموات

11 Apr, 2021 | 09:33 AM

Imran Fayyaz

سٹی42:کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، چوبیس گھنٹے کے دوران 114 افراد کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ سنٹر کے اعدادو شمار کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران114افراد کورونا وائرس کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد15443ہو گئی چوبیس گھنٹے کے دوران 46 ہزار 66 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5 ہزار 50 افراد میں کورونا مثبت پایا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار960 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ 
صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 68 ہزار 750، پنجاب 2 لاکھ 48 ہزار 438، خیبرپختونخوا 98 ہزار 301، بلوچستان میں 20 ہزار 241 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں