ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم گرفتار

11 Apr, 2020 | 11:52 PM

Arslan Sheikh

( وقاص احمد ) شاہدرہ پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ مقصود گجر کے مطابق ملزم جمیل احمد نے ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ پولیس نے ملزم کو یوسف پارک سے گرفتار کیا۔  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

شاہدرہ ہی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایس ایچ او شاہدرہ مقصود گجر کے مطابق واقعہ بیگم کوٹ چوک میں پیش آیا جہاں قیصر نامی شخص کپڑے لینے درزی کی دکان پر آیا تھا۔

دکاندار کپڑے پیک کر رہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار افراد نے قیصر پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد حقائق سامنے آئیں گے اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔  

مزیدخبریں