ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھویں سمسٹر میں زیر تعلیم طلبہ کی ڈگری بروقت مکمل کرانے کا فیصلہ

 آٹھویں سمسٹر میں زیر تعلیم طلبہ کی ڈگری بروقت مکمل کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)یو ای ٹی نے آٹھویں سمسٹر میں زیر تعلیم طلبہ کی ڈگری بروقت مکمل کرانے کا فیصلہ کرلیا، چار مئی سے آن لائن کلاسز کا اجراء کردیاجائے گا۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے آٹھویں سمسٹر کے طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ رجسٹرار یو ای ٹی محمد آصف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن کلاسز چار مئی سے انیس جون تک ہوں گی جبکہ لیبز ایسسمنٹ یکم جون سے انیس جون تک ہو گی۔

شیڈول کے مطابق فائنل کمپری ہینسو امتحانات بائیس جون سے چھبیس جون تک منعقد ہوں گے۔ اساتذہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ دس جولائی تک نتائج جمع کرانے کے پاپند ہوں گے،کنٹرولر امتحانات پندرہ جولائی کو نتائج کا اعلان کرے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے یونیورسٹی کھلنے کی صورت میں شیڈول کے مطابق باقی کلاسز یونیورسٹی میں ہی ہوں گی۔ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہےکہ اپنے شعبہ جات کی آن لائن ٹیچرز ٹریننگ سترہ اپریل تک مکمل کریں، ستائیس اپریل تک تمام اساتذہ کورسز کا نصاب آن لائن جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer