المصطفی ویلفیئر سوسائٹی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کی جانب سے راشن تقسیم

11 Apr, 2020 | 06:51 PM

سعدیہ خان:المصطفی ویلفیر سوسایٹی کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں 2100 مستحق خاندانوں میں راشن پیک تقسیم کیے گے جبکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور کی طرف سے بھی لاک ڈاؤن متاثرین میں 25 لاکھ مالیت کا راشن تقسیم کیا.

المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے 2100 خاندانوں کو مہینے بھر کا راشن دیا گیا . راشن میں آٹا چاول گھی دالیں شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہینڈ سینٹائزر، ماسک اور گلوز بھی تقسیم کیے گے صدر المصطفی ویلفیر سوسایٹی گلزار فیصل کا کہنا ہے کہ لوگ بے روزگاری کی وجہ سے فاقوں کا شکار ہو رہے ہم سب کو آگے بڑھ کر انکی مدد کے لیے انا ہوگا ڈاکٹر راشد رضا خان نے سب سے اپیل کی کہ اس مشکل کی گھڑی میں باہمت قوم بن کر انسانیت کی خدمت کریں. کسی کی مدد سے تزلیل نہ کی جائے.

مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور شہرکے ناظم حافظ بابر فاروق رحیمی کی سربراہی میں بھی لاک ڈاؤن متاثرین میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک لاہورمیں 25 لاکھ مالیت کا راشن تقسیم کیاجاچکا ہے۔اس موقع پر ناظم مالیات چودھری شوکت ضیاء حافظ ممتاز حسین قاری عبید الرحمن اور حافظ سمیع اللہ خان بھی موجود تھے۔

حا فظ بابر فاروق رحیمی نے بتایا کہ مرکزی امیر علامہ ساجد میر کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی لا ک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں خاص طور دھاڑی پر کام کرنے والے محنت کشوں و سفید پوش لوگوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں، اناج، راشن اورنقد عطیات ہمارے دفاترمیں جمع کرائیں، مشکل و امتحان کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد اورکورونا جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں