ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکار تنخواہوں سے محروم

پولیس اہلکار تنخواہوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات اہلکاروں کو چار چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں، آئی جی آفس کی غفلت کے باعث اہلکاروں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے۔

لاہور پولیس میں سابق دور حکومت میں فرنٹ ڈیسک سسٹم متعارف کروایا گیا تھا، بعد میں اس کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلا دیا گیا۔ فرنٹ ڈیسک پر تعینات اہلکاروں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا لیکن چار ماہ سے ان کے کنٹریکٹ بحال نہیں کیے گئے۔

لاہور پولیس کی جانب سے کنٹریکٹ ری نیو کرنے کیلئے آئی جی آفس کو لکھا گیا، تاہم آئی جی آفس نے ابھی تک کنٹریکٹ بحال نہیں کیے، اس وجہ سے فرنٹ ڈیسک پر تعینات اہلکاروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔