حکومت لاک ڈاؤن کے بارے میں جلد فیصلہ کرے گی، یاسمین راشد

11 Apr, 2020 | 05:48 PM

Malik Sultan Awan

(بسام سلطان) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ایکسپوسنٹرکوروناوائرس ہسپتال اورٹرائی ایج سنٹر کادورہ کیا۔اس موقع پرسی ای اومیوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان اورڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹررضوان نصیرنے صوبائی وزیرصحت کوکوروناوائرس کے کنفرم اورمشتبہ زیرعلاج مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایکسپوسنٹرکوروناوائرس ہسپتال میں ڈاکٹرزچوبیس گھنٹے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ حکومت نے لاک ڈاؤن کافیصلہ لوگوں کی زندگیاں بچانیں کیلئے کیا۔ لاک ڈاؤن نہ کرنے کی صورت میں کوروناوائرس کی وباء سے زیادہ جانی نقصان کاخدشہ تھا۔حکومت لاک ڈاؤن کے بارے میں 14 اپریل تک فیصلہ کرے گی۔حکومت کولاک ڈاون کے باعث بے روزگارہونے والےمزدوروں اوردیہاڑی دارطبقے کامکمل احساس ہے۔ حکومت نے فوڈاورفارماسیوٹیکل کمپنیوں میں کام شروع کروادیاہے۔ تمام فیکٹریوں کوایس اوپیزپرسوفیصدسختی سے عملدرآمد کررانے کاحکم دیاگیاہے۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے تین ہزارٹیسٹ روزانہ کی بنیادپرکئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں