ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کار ڈیلرز مالکان کا شورومز کھولنے کا اعلان

کار ڈیلرز مالکان کا شورومز کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حسن علی ) ایک طرف تو حکومت کی طرف سے لاک ڈاون میں اضافےکاسلسلہ جاری ہےتو دوسری طرف جیل روڈ کا چند شوروم مالکان نے 15 اپریل سے شورومز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جیل روڈ پر شوروم مالکان نے ورکشاپ ملازمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں اشفاق ڈوگر، محمد عاصم تسلیم، محمد ذیشان، محمد خاور، بابر علی، میاں زاہد، محمد شاکر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اشفاق ڈوگر کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس طرح کورونا وائرس کیلئے اقدامات کئےگئے وہ قابل ستائش ہیں تاہم حکومت شورومز کو کھولنے کی اجازت دے کیونکہ شورومز پر صرف اور صرف چند گاہک آتے ہیں جن کو تمام احتیاطی تدابیر کے بعد ہی شوروم میں آنے کی اجازت دی جائےگی،۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کار ڈیلرز کو کاروبار کی اجازت دے اور اگر حکومت نے اجازت نہ دی تو 15 اپریل سے اپنے شورومز کھول لیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ کار ڈیلرز بند ہونے کے باعث ورکشاپس کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

اس موقع پر تسلیم قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ کار ڈیلرز کو وقت مقرر کر کے کھولنے کی اجازت دیں۔

واضح رہے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد2282ہوگئی ہے جبکہ لاہور میں وائرس کے مصدقہ مریض373 ہوگئے ہیں۔ 138 کورونا پازیٹو میو ہسپتال، 69 ایکسپو ہسپتال، 21 پی کے ایل آئی، 5 چلڈرن، 7سروسزہسپتال، 3 جناح اور 2 جنرل ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

 پنجاب میں 31 ہزار 535 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2282 میں وائرس کی تشخیص ہوئی، 24 گھنٹوں میں 39 افراد صحتیاب ہو کر گھر چلے گئے، 701 زائرین سنٹرز، 733 رائیونڈ سے منسلک افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، 80 قیدیوں،822  عام شہری میں کورونا میں مبتلا ہیں۔