(فہد علی) زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے, برکی روڈ پر ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں تیز رفتارکار نے موٹر سائیکل سوارکوکچل ڈالا، 38 سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں, مگر افسوس تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں، چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں, برکی روڈافسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان جاں بحق ہوگیا.
ریسکیو کے مطابق گوالاموٹر سائیکل پردودھ سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ اچانک تیزرفتار کار نے ٹکر مار دی،جس سے محمد رفیق نامی گوالا موقع پر ہی دم توڑ گیا،پولیس اورریسکیو نے موقع پر پہنچ کرشواہد اکٹھے کیے اورلاش کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کےحوالےکردیا،پولیس کا کہنا تھا کہ ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہونےپرکار سوار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گاڑیوں، بسوں اور رکشوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اور قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث ٹریفک حادثات پہلے کی نسبت زیادہ ہو رہے ہیں, گزشتہ پانچ سال میں ٹریفک حادثات میں زندگی سے محروم ہونے والے افراد کی تعداد دہشت گردی کا ہدف بننے والے افراد سے کئی گنا زیادہ ہے۔ ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی ہے۔ بوسیدہ گاڑیوں پر اوور لوڈنگ کے بعد جب حدِ رفتار کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو اکثر ایسے ناخوشگوار حادثات پیش آتے ہیں۔