سٹی42:لاک ڈاؤن کے باعث امتحانی شیڈول متاثر ہونے کا معاملہ پرمحکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے امتحانات اور مارکنگ کے پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
لاک ڈاون کے باعث امتحانی شیڈول متاثر ہونے کا معاملہ پر محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے امتحانات اور مارکنگ کے پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی، لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کو مراسلہ جاری کردیا گیا،مراسلہ کے مطابق لاک ڈاون کے بعد کے لئے تین پلانز تیار کئے جائیں، پلان اے، بی اور سی تیار کرکے محکمہ کو بھجوایا جائے،لاک ڈاون کے بعد باقی امتحانات لینے کا لائحہ عمل طے کیا جائے، امتحانات کی سیکیورٹی اور سیکریسی کے لئے ایس او پیز تیار کئے جائیں۔
جبکہ لاہور بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم تین لاکھ سے زائد طلباء کو اگلی جماعت میں پرموٹ کرنے کا معاملہ پر طلباء گھر پر پہلے سے موجود کتابوں کو دیکھ کر ہوم ورک مکمل کریں گے جس کے بعد انھیں اگلی جماعت میں پرموٹ کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے جامعات، کالجز اور بورڈ کےزیر اہتمام 31 مئی تک امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، امتحانات کو ملتوی کرنے کے معاملہ پر حکومت کی جانب سےباقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام امتحانات 31 مئی تک ملتوی کیے جارہے ہیں،تمام یونیورسٹیز، کالجز اور بورڈز کے ساتھ اے او اور دیگر امتحانات ملتوی کیے جارہے ہیں، نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان بعد میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کیا جائے گا۔
ن وزیرتعلیم شفقت محمود نے بھی اس بات کی تردی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم جون تک تمام امتحانات کا انعقاد نہیں ہوگا، یکم جون کے بعد امتحانات کا شیڈول فائنل کیا جائے گا،ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کیمبرج سے درخواست ہے کہ اگر حالات بہتر ہوں تو جون جولائی میں امتحانات لیں، یکم جون کے بعد جو شیڈول امتحانات کا سلسلہ جاری رہ سکے گا، اگر حالات ٹھیک ہوں گے۔