پنجاب حکومت  نے  لاک ڈاؤن میں سختی کرنے کا فیصلہ کرلیا

11 Apr, 2020 | 01:48 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: جزوی لاک ڈاؤن کا 19 واں روز، کورونا وائرس کے خوف کے باوجود  زندگی کا  پہیہ رواں دواں،  پنجاب حکومت  نے  لاک ڈاون میں سختی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شہر میں لگائے گئے جزوی لاک ڈاون میں معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں ہے، پولیس کے ناکوں پر سختی کی جارہی ہے، غیر ضروری باہر نکلنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائی بھی جاری ہے، ڈبل سواروں کے خلاف بھی کاروائیاں کی جاری ہیں۔

ڈبل سواروں کو جرمانے کیے جارہے ہیں ، پولیس کی جانب سے غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو وارننگ اور چلان کیے جارہے ہیں، سرکاری و نجی اداروں میں کم سے کم افراد کے ساتھ کام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں،  ذرائع کا  کہنا ہے کہ حکومت پیر کے روز سے جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ سختی بھی کرے  گی جس کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار توسیع کی جائے گی، فی الوقت 22 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے، تاہم اس دوران مزدور طبقے کو ریلیف دینے کے لئے مزید صنعتوں کو کام کی اجازت دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ 15 مارچ کو لاہور میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے24 مارچ کو  لاہور سمیت پنجاب بھر میں  14 روز کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔

بعدازاں 6 اپریل کو کورونا وائرس کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے  پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں14 اپریل تک توسیع کردی تھی، آج لاہور میں لاک ڈاؤن کا 18 واں روز ہے، تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، سینما گھر، شادی ہالز بند ہیں۔


 

مزیدخبریں