ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی مراعات اور پنشن کیلئے قائم کمیٹی کی تشکیل نو

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی مراعات اور پنشن کیلئے قائم کمیٹی کی تشکیل نو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی مراعات اور پنشن کیلئے قائم کمیٹی اور میوزیم کی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی۔

سٹی 42ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کےبعد کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن کےمطابق ججزکی پنشن اور مراعات کمیٹی میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی،جسٹس شاہد بلال حسن اورراجہ شاہد محمود عباسی ممبران مقرر کیے گئے ہیں۔

کمیٹی لاہور  ہائیکورٹ کے مستقل ججوں کی مراعات اورپنشن کے امور کی نگرانی کرے گی، جبکہ لاہور  ہائیکورٹ کی میوزیم کمیٹی میں جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اسجد جاوید گھرال اورجسٹس جواد حسن شامل ہیں، کمیٹی ہائیکورٹ میں موجود میوزیم کی نگرانی اور بحالی کی ذمہ داریاں انجام دے گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل مختلف کمیٹیوں کی تشکیل نو

دوسری جانب عدالتوں کے انتظامی امور کی انجام دہی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل مختلف کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد کمیٹیوں کی تشکیل نو بارے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ملازمین کیلئے نیا سروس ٹربیونل قائم کردیاگیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی ٹربیونل کے چیئرمین ہوں گے،جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی ٹربیونل کے ممبران میں شامل ہیں ، لاہور ہائیکورٹ، عدلیہ کیلئے اشیاء کی خریداری کیلئے پرچیز کمیٹی کی بھی تشکیل نو  کر دی گئی ہے،ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ، سیشن جج ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

ٹربیونل میں نئےججز کی بطور چیئرمین تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ نےوکلاءکےلائسنس معطل اورمنسوخ کرنے کیلئے قائم ٹربیونل میں نئےججز کی بطور چیئرمین تقرری کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن پنجاب بار کونسل ٹربیونل لاہورکے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer