ہواؤں کے ساتھ بادلوں نے بھی لاہور کا رخ کر لیا

11 Apr, 2020 | 12:51 PM

Shazia Bashir

سعدیہ خان: لاہور کا موسم گرم اور خشک رہنے کے بعد دوپہر کے اوقات میں ہواوں کے ساتھ بادلوں نے بھی لاہور کا رخ کر لیا ۔

  لاہور میں صبح کے اوقات میں سورج نے جلوے بکھیرے تو موسم گرم ہو گیا،  درجہ حرارت 30 ریکارڈ کیا گیا،  دوپہر کے اوقات میں ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوا تو دوسری جانب بادلوں نے بھی لاہور کا رخ کر لیا۔ جس سے مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے درجہ حرارت 35 تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں  کل رات کے وقت ہونے والی بارش سے موسم میں معمولی تبدیلی آئی ہے۔

 دو سری جانب  شہر کا موسم بدل گیا، فضائی آلود گی میں بھی کمی ہوگئی ہے، پہلی بار  لاہور میں  ایئرکوالٹی انڈکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 50 تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں ٹریفک کی کمی، فیکٹریوں کی بندش نےلاہور کو صاف کر دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر  لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا، آلودگی کے حوالے سے ایک ہفتے سے  لاہور خطرناک زون سے باہر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ  لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر  لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔ باغوں کے شہر میں ترقیاتی منصوبے، ٹریفک کا رش، سٹیل ملز، لوڈشیڈنگ اور دھوئیں کے بادل چھوڑنے والی گاڑیاں ماحول میں زہرگھول رہی ہیں جس کی وجہ سے  لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا تھا  جو کہ اب ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر  لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں