ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوم ورک مکمل کرنے والے طلباء  کو  ہی اگلی جماعت میں پرموٹ کیا جائے گا

ہوم ورک مکمل کرنے والے طلباء  کو  ہی اگلی جماعت میں پرموٹ کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  لاہور بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم تین لاکھ سے زائد طلباء کو  اگلی جماعت میں پرموٹ کرنے کا معاملہ، طلباء گھر پر پہلے سے موجود کتابوں کو  دیکھ  کر ہوم ورک مکمل کریں گے جس کے بعد انھیں اگلی جماعت میں پرموٹ کردیا  جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق  لاہور بھر کے سرکاری سکولوں کے طلباء کو اگلی جماعت میں پرموٹ کرنے کا معاملہ، طلباء پہلے سے موجود  کتابوں سے ہوم ورک مکمل کریں گے۔اساتذہ طلباء اور ان کے والدین کو فون کرکے چھٹیوں کے کام کی ہدایت جاری کریں گے۔ہوم ورک مکمل کرنے والے طلباء  کو  ہی اگلی جماعت میں پرموٹ کیا جائے گا۔

ہر  طالبعلم کو چھٹیوں کا کام پہنچانا سکول سربراہان کی ذمہ داری ہوگی، اس تمام تر عمل میں حکومت کی جانب سے کو رونا وائرس سے متعلق جاری ہدایات کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ہوم ورک کی تقسیم کیلئے سکول سربراہان کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

دوسری جانب تعلیمی اداروں کی بندش کی دجہ سے پاکستان ٹیلی وژن  نے " ٹیلی سکول" کے نام سے چینل لانچ کر دیا ۔ ٹیلی سکول چینل کی نشریات پورے ملک میں دیکھی جا سکیں گی۔

 ٹیلی سکول چینل پرچاروں صوبوں کےسکولوں اورکالجزکے  طلباء کے لیے دن بھرتمام مضامین کےلیکچرر نشرکیے جائیں گے۔ سکول ایجوکیشن نے پی آئی ٹی بی کےاشتراک سے تعلیم گھر کے نام سے ویب سائٹ بھی  لانچ کررکھی ہے۔

تعلیم گھر پرلاکھوں  طلباء روزانہ کی بنیاد پر لیکچرز دیکھ رہے ہیں۔ اب وفاقی حکومت نے موجودہ حالات میں ٹیلی سکول کےنام سےچینل لانچ کردیا ہے۔ ٹیلی سکول چینل پر ملک بھرکےطلباء درس و تدریس کا عمل جاری رکھ سکیں گے۔

ٹیلی سکول چینل کو ملک بھر میں دکھانے کے لیے پیمرا نے تمام کیبل آپریٹرز  کو  فریکوئنسی پیرا میٹرسیٹ کرنے  کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer