5 افرادکوپتنگ بازی کا شوق مہنگا پڑگیا

11 Apr, 2020 | 10:33 AM

M .SAJID .KHAN

سٹی42: پتنگ بازی ایک مشہور کھیل ہے جو کہ بہت عرصے سے لوگوں بالخصوص مردوں کے لئے پسندیدہ مشغلہ بنا ہوا ہے, پتنگ بازی ایک سستا شوق بھی ہے جو کہ ہر کسی کی پہنچ میں ہے, پتنگ اڑانے کا کھیل چین سے شروع ہوا اور جاپان سمیت دنیا بھر کے لوگوں میں بہت مقبول ہو گیا,مگر اس کھیل نے کئی افراد کی جانیں لیں اور کچھ کو پیشیاں بھگتنی پڑیں.

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں پتنگ بازی کے مقدمہ میں ملوث پانچ ملزمان کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ,ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کے خلاف درخواست پر سماعت کی, تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ  ملزمان کے قبضے سے ڈور اور پتنگیں برآمد کی جا چکی ہیں ,تفتیشی افسر نے استدعاکی کہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا جاۓ.

سٹی ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے پتنگ بازی کرنے پر ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا، ملزمان کے خلاف لوئر مال شاہدرہ, اکبری گیِٹ, بادامی باغ, میں مقدمات درج ہیں، ملزمان کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کیے گئے، ملزمان میں کاشف علی ،نعمان علی، احمد نور، وسیم اور سجاد شامل ہیں۔

قاتل کھیل پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی کا سلسلہ سرعام جاری ہے,کورونا وائرس کی وجہ سے شہر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اس دوران پتنگوں کے شوقین قاتل سرگرمیوں میں مشغول ہیں جس سے نہ صرف خود نقصان کا خمیازہ اٹھاتے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

  پتنگ بازی سے ڈور پھرنے سے ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات آئے روز رونما ہو رہے ہیں,منچلے رات کو چھتوں پر سرعام ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرتے نظر آتے ہیں,بد قسمتی سے کیمیکل لگی دھاتی ڈور کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث پنجاب حکومت نے اس ہر دلعزیز میلے پر 2005ء میں پابندی لگا دی تھی۔

کئی لاہوریوں کے لئے بہار کی سچی علامتوں میں مستی بھری موسیقی اور اشتہا انگیز کھانوں کے ساتھ ساتھ پتنگوں بھرا آسمان بھی شامل ہے۔ یہ لوگ ایک ایسی سرگرمی پر پابندی کی منطق سمجھنے سے قاصر ہیں جو محض تفریح کا سامان ہے۔ 

مزیدخبریں