صوبائی دارالحکومت ڈکیتیوں کا گڑھ بن گیا

11 Apr, 2020 | 09:06 AM

Shazia Bashir

 لاہورکرائم رپورٹر: صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عابد کی فیملی سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، ساندہ ڈاکوؤں نے اشرف سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جواد کے گھر سے4  لاکھ30 ہزار کی نقد ی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، مصطفی ٹاون میں ڈاکوؤں نے مبشر کے گھر سے 3 لاکھ  90 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، ہیر میں ڈاکوؤں نے شاہنواز کے گھر  سے 2لاکھ 60 ہز ار کی نقدی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان راوی روڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے یاسر کے گھر سے 1 لاکھ 20ہز ار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، گلبرگ میں ڈاکوؤں نے یاسین کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

شیراکوٹ میں ڈاکوؤں نے عاصم سے80 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گلریز کی فیملی سے 70 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، یکی گیٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حمزہ کی فیملی سے 30 ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا، جبکہ وحدت کالونی، بادامی باغ اور ہڈیارہ سے گاڑیاں اور نصیر آباد، گرین ٹاون اور جوہر ٹاون، وحدت کالونی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

دوسری جانب  ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ پولیس افسران حکومتی احکامات کی روشنی پر سماجی فاصلہ کے ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہرائوں اور چوک چوراہوں پر موجود پیشہ ور بھکاری کورونا وائرس کے پھیلائو کا باعث بن سکتے ہیں۔ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا مقصد سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اوراصل حقدار مستحقین تک راشن کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں