پولیس میں عرصہ دراز سے تعینات 354 کلیریکل سٹاف تبدیل

11 Apr, 2020 | 08:58 AM

Sughra Afzal

کوئنز روڈ (عرفان ملک) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر عرصہ دراز سے تعینات 354 کلیریکل سٹاف کو تبدیل کر دیا گیا۔

لاہور پولیس میں ایک ہی جگہ پر 16،16 سال سے تعینات کلریکل سٹاف کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے گئے، ٹرانسفر ہونے والوں میں سنیئر کلرکس، جونیئر کلرکس، اسٹنٹس، سٹینو گرافر اور نائب قاصد شامل ہیں۔تبدیل ہونے والے تمام سٹاف کے آپریشن ونگ سے انویسٹی گیشن، انویسٹی گیشن سے آپریشن اور سکیورٹی ڈویژن تبادلے کئے گئے۔

ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی نے کلریکل سٹاف کو تین سالہ روٹیشن پالیسی کے تحت تبدیل کیا، ملک لیاقت علی نے تمام سٹاف کو فوری نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمانہ تبادلوں سے پولیس ورکنگ میں بہتری آئے گی۔

 دوسری جانب سی سی پی او ذوالفقار حمید نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج ایف آئی آرز 1ہزار476 ہو گئیں، اب تک بند کی جانیوالی گاڑیوں کی تعداد 3 ہزار 866 ہو گئی ہے،سی سی پی او کہتے ہیں شہری گھروں پر رہ کر ذمہ د ار ہونے کا ثبوت دیں ۔

واضح رہےکہ 8 اپریل کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے 18 انچارج انویسٹی گیشن کے تقررو تبادلےکے احکامات جاری کیے تھے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انسپکٹر محمد اکرم کو انویسٹی گیشن پولیس مغلپورہ سے انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی، سب انسپکٹر راشد محمود کو انچارج انویسٹی گیشن سرورروڈ سے انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ اورسب انسپکٹر محمد اسلم کو انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ سے انچارج انویسٹی گیشن شادمان تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یادررہے کہ  7 اپریل کو ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے 8 ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا تھا ، ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس لائنز سےانسپکٹر لیاقت علی کو ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا، پولیس لائنز سے انسپکٹر آفتاب احمد کو ایس ایچ او تھانہ رنگ محل جبکہ ایس ایچ او تھانہ رنگ محل انسپکٹر بابر شوکت کو کلوز پولیس لائنز  تعینات کردیا گیا۔

مزیدخبریں