ڈیفنس (زین مدنی )اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خود سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیتے ہوئے مداحوں سے جلد ڈرامہ میں کام کرنے کا وعدہ کرلیا۔
ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسک ماہرہ کا ہیش ٹیگ تیار کیا اور مداحوں کو موقع دیا کہ وہ اس کا استعمال کرتے ہوئے ان سے سوالات پوچھے اور اس دوران فینز نے بھی اداکارہ سے کئی سوالات کے جوابات مانگے۔
ان میں سے ایک مداح نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ وہ دوبارہ ڈراموں میں کب کام کرتی نظر آئیں گی؟ جس پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ اس بار میں وعدہ کرتی ہوں، جیسے ہی اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلوں گی, اس کے بعد میں کسی ڈرامے میں کام کروں گی۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان کے مداح انہیں طویل عرصے سے کسی ڈرامے میں کام کرتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
'
انسٹا پر پسندیدہ ڈرامے آنگن ٹیڑھا کو آئسکریم کے ٹب کے ساتھ دیکھنے کا بتانے والی ماہرہ نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی حس مزاح کو سراہا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرماہرہ نے بتایا کہ والدہ کیلئے چائے بنانے اورکھانا گرم کرنے کے دوران پلیٹ ہاتھ سے گرنے پر کیا ہوا؟۔
اداکارہ کے مطابق پلیٹ گرنے کے بعد میں اماں کی آواز کی منتظر تھی، اچانک وہ اپنے کمرے سے چیخیں ارے او ماہرہ، تمہاری تنخواہ سے کٹے گا , والدہ کی حس مزاح کو سراہتے ہوئے ماہرہ نے لکھا اماں ہمیشہ کی طرح جیت گئیں ۔