تکلیف میں ہر روز کمی ہوہی ہے, آپ کی دعائیں کام کررہی ہیں

11 Apr, 2020 | 08:03 AM

Shazia Bashir

گلبرگ (زین مدنی ) بریسٹ کینسر  کی تشخیص کے بعد سرجری کے مرحلے سے گزرنے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت کے حوالے بتاتے ہوئے دوستوںاور فیملی کا شکریہ ادا کیا۔

برطانیہ میں زیرعلاج نادیہ نے انسٹا پردوستوں اور فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ سرجری کے بعد ان کی تکلیف میں ہر روزکمی ہو رہی ہے، فی الحال ریڈی ایشن اور ہارمون تھراپی جاری ہے اور وہ معلوم کریں گی کہ لمف نوڈ بائیوپسی کی بنیاد پر انہیں کیمو تھراپی کی ضرورت ہے یا نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ فون پر وقت محدود ہوتا ہے اور وہ بہت ساری چیزیں نہیں کہہ سکتی جو میں کہنا چاہتی ہوں، لیکن کینسر کے دوران کرونا وائرس کے اس دور میں کچھ اچھی چیزیں سیکھی ہیں۔

نادیہ نے لکھا کہ آپ کی دعائیں کام کرتی ہیں اور آپ کا پیار طاقتور ہے۔اس پوسٹ کے علاوہ نادیہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کے دوران کھینچی جانے والی سپر مون کی تصاویربھی شیئر کیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا  تھا کہ وہ بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کا شکار ہوگئیں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

مزیدخبریں