گلبرگ (زین مدنی ) بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد سرجری کے مرحلے سے گزرنے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت کے حوالے بتاتے ہوئے دوستوںاور فیملی کا شکریہ ادا کیا۔
برطانیہ میں زیرعلاج نادیہ نے انسٹا پردوستوں اور فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ سرجری کے بعد ان کی تکلیف میں ہر روزکمی ہو رہی ہے، فی الحال ریڈی ایشن اور ہارمون تھراپی جاری ہے اور وہ معلوم کریں گی کہ لمف نوڈ بائیوپسی کی بنیاد پر انہیں کیمو تھراپی کی ضرورت ہے یا نہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ فون پر وقت محدود ہوتا ہے اور وہ بہت ساری چیزیں نہیں کہہ سکتی جو میں کہنا چاہتی ہوں، لیکن کینسر کے دوران کرونا وائرس کے اس دور میں کچھ اچھی چیزیں سیکھی ہیں۔
نادیہ نے لکھا کہ آپ کی دعائیں کام کرتی ہیں اور آپ کا پیار طاقتور ہے۔اس پوسٹ کے علاوہ نادیہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کے دوران کھینچی جانے والی سپر مون کی تصاویربھی شیئر کیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ وہ بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کا شکار ہوگئیں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
Last week I ws diagnosed w cancer. Nw 4 days in2 treatment. In th last few days hv felt all sorts of feelings frm apprehension,fear, unbeatably huge love 2 calm,acceptance,patience,overwhelming gratitude & a deep sense of responsibility 2 my children,parents,loved ones,myself,you
— Nadia Jamil (@NJLahori) April 3, 2020