انسانی جان کی قیمت صرف 20 روپے؟

11 Apr, 2019 | 11:11 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) ساندہ کے علاقے میں 20 روپے کے جھگڑے پر پنکچر لگانے والے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع تو کردی مگر تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار کی ساندہ کے علاقے میں موٹر سائیکل پنکچر کی دکان تھی۔ چار روز قبل ایک شخص ذوالفقار کے پاس موٹر سائیکل کو پنکچر لگوانے کے لیے آیا، پنکچر کے پیسے پورے نہ دینے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔ ملزم نے ذوالفقار کو تھپڑ بھی مارا اور چار دن بعد جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ذوالفقار اپنی دکان پر کام کر رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے آکر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے ذوالفقار کو دو گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزیدخبریں