پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کو صحت انصاف کارڈز دینے کا اعلان کردیا

11 Apr, 2019 | 09:13 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کو صحت انصاف کارڈز دینے کا اعلان کردیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کارڈ کے اجراء کی منظوری دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کو صحت انصاف کارڈز دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں خصوصی افراد کا ڈیٹا مرتب کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے تاکہ صحت انصاف کارڈز کے اجراء کے حوالے سے اقدامات کئے جا سکیں۔

  صحت انصاف کارڈز کے ذریعے خصوصی افراد اور ان کے اہل خانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک ہسپتال سے علاج معالجے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت خصوصی افراد کی دیکھ بھال، بحالی اور علاج معالجے کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

  صحت انصاف کارڈز کے اجراء پنجاب حکومت کا منفرد اقدام ہے۔

مزیدخبریں