ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس بک صارفین ہوجائیں ہوشیار باش، اکاؤنٹ ہیک ہونے کا انکشاف

فیس بک صارفین ہوجائیں ہوشیار باش، اکاؤنٹ ہیک ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) فیس بک کے عشق میں ڈوبے صارفین ہوشیار باش، سائبر نوسر بازوں کا ایف بی میسنجر پر دھاوا، سمارٹ لٹیروں کی اکاؤنٹ ہیک کرکے لوٹ مار، 12 متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک میسنجر ہیک کرکے لوٹنے کا واقعہ اقبال ٹاون کے رہائشی عمر عزیز کے ساتھ پیش آیا، جہاں اُس کے دوست کے میسنجر سے پیغام بھیج کر ستر ہزار روپے ہتھیا لئے۔ شہری عمر عزیز کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق اس کے دوست عادل کے فیس بک میسنجر سے کال موصول ہوئی۔ عادل نے اسے بتایا کہ وہ مشکل میں مبتلا ہے اور اسے ستر ہزار روپے کی فوری ضرورت ہے جس پر عمر عزیز نے آن لائن بینکنگ سے بتائے ہوئے اکاونٹ میں پیسے ٹرانسفر کر دیئے۔

 اگلے روز دوست سے رابطے پر معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے، ایف آئی اے کے مطابق اس طرح کی اب تک بارہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔