سٹی42: سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ صہیب شیخ اور جنرل منیجر مارکیٹنگ کامل خان نے بھی استعفی دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن کامیابی سے کروانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے پی سی بی کے جی ایم مارکیٹنگ صہیب شیخ اور جنرل منیجر مارکیٹنگ کامل خان اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، دونوں نے اپنے استعفے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھجوادئیے ہیں. پی ایس ایل 5 کیلئے نئے چہرے سرگرم نظر آئینگے، ڈائریکٹر سکیورٹی اینڈ ویجیلینس کرنل ریٹائرڈ اعظم بھی پی سی بی کو چھوڑ دینے والوں میں شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی بتدریج پی سی بی میں تبدیلیاں لاتے ہوئے نئی انتظامی ٹیم متعارف کروانے کیلئے کام کر رہے ہیں.
اس حوالے سے آئندہ چند روز میں مزید عہدیداروں کی رخصتی کا امکان ہے، یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے والی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی پی ایس ایل4 شروع ہونے سے پہلے ہی رخصت ہو گئی تھیں۔