( عمر اسلم ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، نیب پیشی پر کہا کہ جیلوں سے نہیں ڈرتا اور نہ گھبرانے والا ہوں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران نیازی نے آٹھ مہینوں کی حکومت میں عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔ عمران نیازی گزشتہ دن دورہ لاہور میں بھی اپنی کابینہ کے دوران میرا ہی ذکر کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے آٹھ ماہ میں اپوزیشن کو گرفتار اور شریف خاندان سے انتقام لینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ عمران خان شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں۔ حسین نواز کو انٹرپول نے گرفتار کرنے سے انکار کردیا ہے۔
نیب میں جمعہ کے روز پیشی پر کہنا تھا کہ جیلوں سے نہیں ڈرتا اور نہ گھبرانے والا ہوں۔ موجودہ حکومت پاک بھارت کشیدگی کی طرف بھی توجہ نہیں دے رہی۔