پاکستان میں کرکٹ کے متوالوں کے لئے بڑی خوشخبری

11 Apr, 2019 | 07:11 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ملک میں بین الاقوامی کرکٹ پوری آب و تاب کے ساتھ بحال ہو نے کے امکانات روشن ہوگئے، سری لنکن ٹیم نے دس سال بعد پاکستان آنے کی حامی بھر لی۔

دس سال بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بہار آنے کو ہے، ستمبر میں شروع ہونے والی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میں سری لنکن ٹیم پاکستان آنے کو تیار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکیورٹی کی بہتر ہو تی صورت حال کے پیش نظر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تمام ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں، سری لنکن ٹیم رواں برس کراچی اورلاہور میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے گی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکام کے درمیان بھی بات چیت جاری ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بنگالی ٹیم بھی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان آنے کے امکانات ہیں، سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کی حتمی شیڈول کا اعلان آئی سی سی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں