گورنرپنجاب سے میاں محمود الرشید اورپیٹرن انچیف ’’آباد‘‘ گوہر اعجاز کی ملاقات

11 Apr, 2019 | 07:04 PM

Shazia Bashir

سٹی42: قائم مقام گورنرپنجاب سے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اورپیٹرن انچیف ’’آباد‘‘ گوہر اعجاز کی ملاقات، پنجاب میں ہاؤسنگ کے شعبہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور پیٹرن انچیف ’’آباد‘‘ گوہر اعجاز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پنجاب میں ہاؤسنگ کے شعبہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اور مختلف ترقیاتی سکیموں پر غور کیا گیا۔  میاں محمود الرشید نے چودھری پرویزالٰہی کو بتایا کہ پنجاب حکومت نجی شعبہ کے تعاون سے بے گھر افراد کو گھر فراہم کرے گی۔

گوہراعجازکہتے ہیں نجی شعبہ کے تعاون سے پنجاب حکومت بے گھر افراد کو گھر فراہم کرے۔

مزیدخبریں