(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انسداد منشیات عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات نظر انداز کیے ، کیس میں نامزد دیگر 7 ملزمان کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ میرے کیخلاف کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا،انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت سزا معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے وکلاء کےدلائل سننے کے بعد انسداد منشیات کی عدالت سے ایفی ڈرین کیس میں ملنے والی حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا معطل کردی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔