نوجوانوں کی تنظیم "لگن" کے زیر اہتمام "سکلز اینڈ تھرلز" فیسٹیول کا انعقاد

11 Apr, 2019 | 01:05 PM

Shazia Bashir

سٹی42: نوجوانوں کی تنظیم " لگن" کے زیر اہتمام "سکلز اینڈ تھرلز" فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، نوجوانوں نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، نامور شخصیات نے شرکت کی اور کامیاب زندگی گزارنے کے گر بتائے۔

تفصیلات کے مطابق فالکن سوسائٹی میں ہونیوالے سکلزاینڈتھرلز فیسٹیول میں راناحسن، ندیم مشتاق، مریم شوکت، عزیرعلی، منیب خان سمیت دیگر نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے پینٹگز، کیلی گرافی، موسیقی، مضمون نویسی، مہندی لگانے کے مقابلوں سمیت دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا، سیاسی رہنما چودھری آصف خان میو سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیتے دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے، طلباء کو آگے بڑھنے کیلئے اپنے کام پر توجہ دینا ہوگی، پروگرام میں جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔      

مزیدخبریں