(سٹی 42) گلبرگ کے علاقے میں رشوت لینے کی ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوگیا اور شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
گلبرگ میں رشوت لینے کی ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوگیا، ویڈیو ڈلیٹ نہ کرنے پر چوکی فردوس مارکیٹ میں تعینات مدثر نامی پولیس اہلکار نے نہ صرف شہری پر بہیمانہ تشدد کیا بلکہ اسکا موبائل فون بھی توڑ دیا۔
متاثرہ شہری نے ون فائیو پر کال کی جس پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی لیکن پولیس اہلکاروں نے موقع پر اپنے پیٹی بھائی کو کچھ نہ کہا اور چلے گئے، متاثرہ شہری نے اعلیٰ افسران سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔