معذور افراد کی سنیُ گئی، حکومت کا بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

11 Apr, 2019 | 10:50 AM

Sughra Afzal

(زاہد چودھری) معذور افراد کیلئے اچھی خبر، پنجاب حکومت نے معذور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی تجویز پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے معذور افراد کو صحت انصاف کارڈز دینے کی منظوری دیدی، وزیر صحت کی جانب سے صوبے بھر کے معذور افراد کو صحت انصاف کارڈ دیئے جائیں گے، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو معذور افراد کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، کارڈ کے ذریعے معذور افراد 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کروا سکیں گے۔

مزیدخبریں