ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران حکومت قانون اور آئین کے مطابق ہو گی: مولا بخش چانڈیو

نگران حکومت قانون اور آئین کے مطابق ہو گی: مولا بخش چانڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز:سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے نیب کو پیپلز پارٹی کیخلاف استعمال کیا، جو بویا انہیں وہی کاٹنا پڑے گا، سابق وزیراعظم چیئرمین سینٹ کیخلاف بات کرکے چھوٹے صوبے کی توہین کر رہے ہیں۔ وزیراعظم بھی اپنے عہدے کا لحاظ رکھیں، چھوٹے صوبوں سے ذلت آمیز سلوک قبول نہیں۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہر الیکشن سے قبل کچھ لوگ آتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کا نعم البدل بنیں گے مگر الیکشن ہارنے کے بعد واپس چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نگران حکومت قانون اور آئین کے مطابق ہو گی جبکہ پیپلز پارٹی جمہوریت مخالف کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی ۔انہوں نے کہا جب بے نظیر اور ذولفقار علی بھٹو کے ساتھ سلوک ہوا، اس وقت نوا ز شریف کہاں تھے ہم ان کی بیٹی اور بیگم کا احترام کرتے ہیں لیکن انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید پر جھوٹے الزامات لگائےجبکہ عدالت نے بیٹی، بیوی اور بیٹوں کو چور قرار دے دیا۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا سابق وزیراعظم نیب اور سپریم کورٹ کو دن میں تارے دکھانے کی بات کر رہے ہیں،، بڑے حوصلے والے جج ہیں جو ان کو برداشت کر رہے ہیں۔