توقیراکرم: تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا دسویں روز بھی جاری، قائدین کا کہنا ہے مطالبات پورے نہ ہوے تو پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق داتا دربار کے سامنے جاری تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا دسویں روز بھی جاری رہا، قائدین کا کہنا ہے کہ فیض آباد
معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرایا جائےورنہ ملک بھر میں دھرنے دیں گے۔
تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنان کی جانب سے ریلیاں نکالیں گیئں اور لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگائے گئے۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے دھرنا جاری رہے گا۔
پڑھنا مت بھولئے:الیکشن کے قریب آتے ہی افسران نے چھٹیاں کرنا شروع کردی
دھرنے کے باعث اطراف میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے شہرید شدید پریشان، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عملی اقدامات کے تاکہ اس طرح کے حالات سے بچا جاسکے۔
یہ بھی دیکھیں: