میئر لاہور کی ملک افضل کھوکھرسے ملاقات، ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال

11 Apr, 2018 | 06:07 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشاد:لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے ایم این اے ملک افضل کھوکھرکی ملاقات، این اے 136 کی یونین کونسلز میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹاؤن ہال میں ہونے والی ملاقات میں میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے بتایا کہ، وزیر اعلی ڈویلپمنٹ پیکج کی این اے 136 کی تمام اسکیمیں مکمل کرلی گئیں ہیں، جبکہ چیئرمینوں کی جمع کرائی گئی سینکڑوں ترقیاتی اسکیمیں بھی مکمل کی گئی ہیں۔ منصوبوں کی تکمیل پر ملک افضل کھوکھرنے شکریہ ادا کیا۔

میئر لاہورنے کہا کہ این اے 136 میں مفاد عامہ کی مزید اسکیمیں بھی شروع کی جائیں گی، اس موقع پر پی ایس او ٹو میئر لاہور میاں وحیدالزمان، ایم او انفرا سٹرکچرعبدالقیوم نیازی، ڈائریکٹر ایڈمن آمین اکبر چوپڑا، خالد نمبردار، رائے لیاقت ایڈووکیٹ، خواجہ سعد فرخ سمیت دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں