خان شہزاد: رمضان المبارک سے قبل ہی شہریوں پر مہنگائی کا بم گرادیا گیا۔ مختلف کمپنیوں نے مشروبات کی قیمتوں میں پچاس روپے تک اضافہ کردیا، جبکہ چائے بھی 50 روپے فی کلوگرام مہنگی کردی گی ہے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مختلف کمپنیوں نے شہریوں کی جیبیں خالی کرنے کا پروگرام بنا لیا۔ مختلف کمپنیوں نے مشروبات کی قیمتوں میں 20 سے 50 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔
ایک لٹر مشروب کی بوتل بیس، ڈیڑھ لٹر پر 40 روپے بڑھائے گے ہیں۔ اسی طرح تین لٹر مشروب کی بوتل پر 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چائے بنانے والی کمپنیوں نے بھی مشروب بنانے والی کمپنیوں کی پیروی کرتے ہوئے فی کلوگرام چائے کی قیمت 50 روپے بڑھا دی ہے۔ جس کے بعد فی کلوگرام چائے کی قیمت 1 ہزار 50 روپے ہوگی ہے۔ چائے بنانے والی کمپنیوں نے ایک ماہ کے دوران ڈیڑھ سو روپے قیمت بڑھائی ہے۔