پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا اقدام،ملاوٹ مافیا کے طوطے اڑ گئے

11 Apr, 2018 | 03:09 PM

رانا جبران

عمران یونس:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص خوراک، ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،لبرٹی مارکیٹ کے 2 معروف پراٹھا رول پوائنٹس سیل جبکہ ٹالکم پاوڈر کے استعمال سے بچوں کی اشیاء خوردوش بنانے والی معروف فیکٹری بھی سیل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص خوراک تیار کرنے والوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔فوڈ سیفٹی کٹس استعمال نہ کرنے پر صوبہ بھر میں 79فوڈ پوائنٹس کو فی کس 20 ہزار روپے جرمانے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرانسپورٹ کمپنی نے گاڑیوں پر دھاوا بول دیا   

  ڈی جی فوڈ نورالامین مینگل کے مطابق ناقص اشیاء خوردونوش کے استعمال پر لبرٹی مارکیٹ میں معروف پراٹھا رول پوائنٹ کو سیل کر دیا گیا۔لاہور شیخوپورہ روڈ پر بچوں کی اشیاء خوردوش بنانے والی معروف فیکٹری کو بھی سیل کر دیا گیا۔فیکٹری بچوں کی اشیاء خوردونوش میں ٹالکم پاوڈر استعمال کر رہی تھی ۔ پاپڑ، سلانٹی ، نمکو، بسکٹ وغیرہ میں ممنوع مانو سوڈیم گلومیٹ کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔فوڈ عملہ نے 2ہزار پیکٹ سلانٹی، 3500پیکٹ بسکٹ اور نمکو موقع پر تلف کر دیے گئے۔

مزیدخبریں