ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹ کمپنی نے گاڑیوں پر دھاوا بول دیا

ٹرانسپورٹ کمپنی نے گاڑیوں پر دھاوا بول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر عباس: لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا والٹن روڈ فیکٹری ایریا پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاون،95 گاڑیوں کے چالان جبکہ 5 کو متعلقہ تھانے بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈی جی ایم انفورسمنٹ چودھری شفیق گجر کی ہدایت پر بغیر روٹ پرمٹ ،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اوور چارجنگ اور غیر قانونی سلنڈر کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خدمت کے دعوے ہواؤں میں ،اقتدار کی ناک کے نیچے سستی کی انتہاہوگئی 

 واضح رہے کہ ڈپٹی ایم ایم پی آئی کاشف نعیم کی زیر نگرانی کارروائی میں 95چالان جبکہ 5 گاڑیوں کو متعلقہ تھانے میں بند کر دیا گیا۔ کارروائی میں انفورسمنٹ انسپکٹر مہروز ڈار،طاہر اعوان،بوٹا مان،عظیم ہمدانی،یاسر جٹ ،محمد اشفاق منور،یاسر جٹ ،شفاقت سرفرازو دیگر نے حصہ لیا۔