ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گھر کے پاس گندگی کا ڈھیر لگ گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گھر کے پاس گندگی کا ڈھیر لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نادیہ مرزا: پسماندہ علاقہ تودرکنارماڈل ٹاؤن اورگارڈن ٹاؤن جیسے اچھے علاقوں میں بھی گندگی کے ڈھیرلگ گئے،خادم اعلیٰ کے گھرکے پاس صفائی کی ابترصورتحال پرشہری سرپکڑکربیٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن اورگارڈن ٹاؤن میں صفائی کے معاملے میں غفلت کی حیران کن مثالیں سب کے سامنے آگئیں۔ شہر کے پوش ایریا میں جہاں خادم اعلیٰ کاگھربھی ہے۔اس اہمیت کے باوجودیہاں کی گلیاں اورسڑکیں کوڑا کرکٹ سے بھری پڑی ہیں۔آربلاک اورارفع کریم کے قریب گندگی سے گزرنامشکل ہے۔ ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں تعلیمی ادارے اورکھیل کے میدان کے بالکل درمیان کوڑے کے ڈھیرحکام کی غفلت سے پردہ اٹھارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اندھیر نگری چوپٹ راج،کمرہ جماعت بنا ہیڈمسٹریس کی رہائش گاہ 

 دوسری جانب گارڈن ٹاؤن میں بھی صفائی کی صورتحال کچھ مختلف نہیں۔لڑکیوں کے کالج کے باہر کوڑے کے ڈھیر دعوؤں کی نفی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔علاقہ مکین خادم اعلیٰ سے نالاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف اور عام انتخابات،ایک انار سو بیمار 

 لاہورکوباغوں کاشہرکہاجائے توذہن میں خوبصورتی کاتصورآتاہے۔یہاں کچھ علاقے کہنے کوتوبہت اچھے ہیں مگرحکام کی غفلت کی وجہ سے حسن گندگی کی نذرہورہاہے۔ماڈل ٹاؤن اورگارڈن ٹاؤن کی صورتحال پرشہریوں نے فوری ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے۔